173 خودکش حملہ آوروں کے یورپ حملوں کے لیے نکلنے کے انکشاف سے کھلبلی!

Image result for ‫داعش خودکش بمبار‬‎

لندن -شام و عراق کی شدت پسند تنظیم داعش اب تک کئی یورپی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر چکی ہے اور اب بھی ایسی وارداتوں کا سنگین خطرہ موجود ہے، تاہم اب انٹرپول کی طرف سے ایک ایسا انکشاف کر دیا گیا ہے کہ یورپی ممالک، بالخصوص برطانیہ کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ دی گارڈین نے انٹرپول کی کچھ دستاویزات حاصل کی ہیں جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’داعش کے 173تربیت یافتہ شدت پسند یورپی ممالک پہنچنے کے لیے راستے میں ہیں۔ ان شدت پسندوں کو بم اور دیگر دھماکہ خیز ڈیوائسز بنانے اور مختلف جگہوں پر نصب کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ یہ دہشت گرد یورپ پہنچ کر بڑی تباہی لا سکتے ہیں۔‘

ان دستاویزات سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ’یہ شدت پسند خودکش حملے بھی کر سکتے ہیں کیونکہ یہ اپنی تنظیم کو اس کی شہادت دے کر روانہ ہوئے ہیں۔‘ ان دستاویزات میں ان شدت پسندوں کے نام، ان کی ماﺅں کے نام اوران کی داعش میں بھرتی ہونے کی تواریخ و دیگر کوائف بھی درج ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی حکومت نے 8ماہ کی شدید لڑائی کے بعد موصل شہر کو داعش کے چنگل سے چھڑاکر اپنی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان داعش کے لیے بہت بڑا جھٹکا تھا۔ دیگر محاذوں پر بھی داعش کو شدید پسپائی کا سامنا ہے ۔ اب ماہرین کے مطابق تنظیم آخری حربے کے طور پر برطانیہ و دیگر یورپی ممالک میں کارروائیاں کر سکتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *