عمران خان کی منی ٹریل کا چھوٹا سا آپریشن

محمد اقبال قریشی

muhammad iqbal qureshi

عمران خان کے مطابق انہوں نے1977  سے کیری پیکر کرکٹ سیریز کھیلی جسکا معاوضہ انہیں سالانہ 25 ہزار ڈالر دیا گیا جبکہ اسوقت کے بڑے کھلاڑیوں ٹونی گریگ وغیرہ کو 30ہزار ڈالر سالانہ پر رکھا گیا۔ یہ کُلیہ ہم آج استعمال کریں تو ورات کوہلی اور رانا نوید کی تنخواہ ایک جیسی ہوگی ۔ کیری پیکر ایک آسٹریلیئن سیریز تھی اور سب کھلاڑیوں کو معاوضہ آسٹریلوی ڈالر کی شکل میں ادا کیا جاتا تھا -

proof

 خان نے عدالت کو گمراہ کیا کہ یہ رقم امریکی ڈالر میں ادا ہوئی ۔ چلیں مان لیتے ہیں امریکی ڈالر ہیں، تو کاغذات کے حساب سے خان صاحب نے دو اپریل 1984 کو فلیٹ خریدا۔ نیچے انہوں نے یہ کاغذ جمع کرایا ہے جو رجسٹری کے نام پر انصافی مشتہر کرتے پھر رہے ہیں اور اس پر درج تاریخیں کچھ اور کہانی سناتی ہیں ۔۔۔۔ مزید یہ کہ پاؤنڈ سٹرلنگ لائیو کے مطابق دو اپریل 1984 کو امریکی ڈالر کا ریٹ وہ تھا جو نیچے دا گیا ہے اور اُس حساب سے یہ رقم تقریباً52 ہزار پاؤنڈ بنتی ہے ، اور اگر آسٹریلوی ڈالر کے حساب سے کرنسی ایکسچینج کی جائے تو حالات اور پتلے ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ رقم بس چالیس ہزار کے عشرے میں چلی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ انھوں نے کاؤنٹی کرکٹ پر بھی اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے بلکہ مشاق محمد کے کا نٹریکٹ دے کر کہا گیا کہ میں اس سے زیادہ مشہور کھلاڑی تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خان صاحب کو یہ سب فضولیات جمع کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ فورجڈ اور جعلی کاغذات جمع کرانے کی سزا سات سال قید ہےجو یہ خود دو دن پہلے دہرارہے تھے، بطور ثبوت سب کاغذات اور تب کے منی ایکسچینج ریٹ ساتھ لف ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے !!! 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *