یہ کس معروف اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں یہ کونسے پاکستانی اداکار ہیں؟

پاکستان کے ایک نامور اداکار و گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے اسکول کے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہوئے ہیں، لیکن کیا آپ کو اندازہ ہورہا ہے کہ یہ کون سے اداکار ہیں؟ اگر آپ اب بھی نہیں سمجھ پائے تو ہم ہی آپ کی مدد کردیتے ہیں، یہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار اور اداکار علی ظفر کی تصویر ہے، جنہوں نے صرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں خاص طور پر بالی وڈ میں خوب نام کمایا۔

علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر پوسٹ کی اور لکھا 'مجھے یہ تصویر ملی، اسکول کے دن'۔

اداکار کی یہ تصویر دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جتنے اسٹائلش اور فٹ وہ ابھی نظر آتے ہیں، اپنے بچپن میں بھی وہ اتنے ہی دلکش تھے۔ خیال رہے کہ علی ظفر نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری سے کیا، ان کے مقبول گانوں میں 'چھنو کی آنکھ میں'، 'جی ڈھونڈتا ہے'، چل دل میرے' وغیرہ شامل ہیں۔

علی ظفر نے اداکاری کی فیلڈ میں بھی قدم رکھا اور پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔ علی ظفر بالی وڈ کی متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، جن میں 'میرے برادر کی دلہن'، 'کِل دل'، 'ٹوٹل سیاپا' اور 'ڈیئر زندگی' وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے فلم 'تیرے بن لادن' کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا، تاہم یہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی۔

علی ظفر کی اداکاری کو ہندوستان میں خوب سراہا گیا، ان کی آخری بالی وڈ فلم 'ڈیئر زندگی' گزشتہ سال ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔ علی ظفر اس وقت اپنی ڈیبیو پاکستانی فلم 'ٹیفا اِن ٹربل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ مایا علی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *