ایسی دستاویزات آگئیں کہ وزیراعظم کے مخالفین پرمایوسی چھا گئی!

اسلام آباد -وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی اور اقامے کے دستاویزات کی کاپی ذرائع نے حاصل کر لی ہے۔ ان کاغذات نامزدگی کے ساتھ وزیر اعظم کی تمام سفری دستاویزات بھی لف کی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کو اقامہ سے متعلق آگاہ کر دیا تھا ۔ اقامے کے مطابق وزیر اعظم کمپنی کے بورڈ چیئرمین ہیں اور اس اقامے پر وزیر اعظم نے کئی بار یو اے ای کا سفر کیا ،

ان دستاویزات پر این اے 120 کے ریٹرننگ افسر کی تصدیق کی مہر بھی ثبت ہے ۔ وزیر اعظم نے ان کاغذات نامزدگی کے حوالے سے سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا پاسپورٹ فروری 2012 میں بنا تھا ،

ان کا اقامہ 5 جون 2012 کو جاری ہوا ، اس اقامے کی مدت 4 جون 2015 تک تھی ، دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم کے اقامے کا نمبر 201۔2006۔7104231 ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *