انگلینڈ وویمن ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا!

ہرمن پریت کور

لندن میں لارڈز کے میدان میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو نو رنز سے شکست دی دی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 228 رنز بنائے تھے اور انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔ انڈیا کی پوری ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ کر 49 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی طرف سے شربسول سب سے کامیاب بولر رہیں۔ انھوں نے 46 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انھیں پلیئر آف دی میچ کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انڈیا کی طرف سے پونم روت اور ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ سکور کیا اور دونوں نے ہی نصف سنچریاں بنائیں۔ ان کے علاوہ صرف کرشنا مورتی ہی 35 رنز بنا پائیں۔

سیمی فائنل میں 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والی ہرمن پریت کور نے فائنل میں بھی عمدہ اننگز کھیلی اور 51 رنز بنانے کے بعد ہارٹلے کی گیند پر بومومنٹ کے ہاتھوں آؤٹ کیچ آؤٹ ہوئیں۔ انڈیا کی آخری آؤٹ ہونے والی کھلاڑی گائیکواڈ تھیں جو کوئی رن نہ بنا پائیں۔ اس سے قبل شرما 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ شیکھا پانڈے چار رن بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔ سمرتی مندھانا، دیوی، سشما ورما اور جھولن گوسوامی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔

انڈیا کی پہلی آؤٹ ہونے والی کھلاڑی سمرتی مندھانا تھیں جنھیں آنیا شربسول نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد کپتان میتھالی راج 17 رنز بنا کر سور کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا پائی تھی۔سارہ ٹیلر

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی دونوں اوپنرز نے بڑے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ 47 کے مجموعی سکور پر گائیکواڈ کی گیند پر اوپنر ونفیلڈ جو بہت عمدہ کھیل رہی تھیں، بولڈ ہو گئیں۔ ان کے کچھ دیر بعد دوسری اوپنر بومونٹ انڈین بولر پونم یادو کی ایک فل ٹاس گیند کو اونچا کھیلتے ہوئے گوسوامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ اس وقت کل سکور 60 تھا۔ دونوں اوپنر نے بالاترتیب 24 اور 23 رنز بنائے۔

انڈیا کو جلد ہی تیسری وکٹ اس وقت ملی جب نائٹ صرف ایک رن سکور کر کے پونم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 146 کے سکور پر گری جب وکٹ کیپر سارہ ٹیلر 45 رنز بنانے کے بعد جھولان گوسوامی کی گیند پر دیوی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔ 146 کے سکور پر ہی انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب گوسوامی نے ولسن کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔جھولان گوسوامی

انگلینڈ کی بیٹسمین سور نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی گوسوامی کی عمدہ بولنگ کا شکار بنی اور 51 کے سکور پر ایل بی ڈبلیو اْؤٹ ہو گئیں۔ جب سکور 196 پر پہنچا تو برنٹ 34 رنز بنانے کے بعد شرما کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئیں۔ویمن

آخری اوورز میں گن اور مارش نے تیز کھیل کر سکور کو 196 سے 228 پر پہنچا دیا۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہیں۔ فائنل میں انگلینڈ اور انڈیا دونوں ہی نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس سال ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کی تمام ٹکٹیں شروع ہی میں فروخت ہو گئی تھیں۔ ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلا میچ ہارنے کے بعد اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 1973، 1993 اور 2009 میں ویمن ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ اس سال ویمن ورلڈ کپ 130 سے زیادہ ممالک میں لائیو دکھایا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *