مارک زکر برگ نے 6 ماہ میں 21 کھرب روپے کمائے!

Image result for ‫مارک زکربرگ‬‎

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، مگر چھ ماہ کے دوران 20 ارب ڈالرز سے زائد کمانا بچوں کا کھیل نہیں۔ جی ہاں مارک زکرگ برگ 2017 کے اولین چھ ماہ کے دوران 20.1 ارب ڈالرز (21 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کما چکے ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق مارک زکربرگ نے رواں سال حیران کن حد تک اپنے اثاثوں کو بڑھایا ہے۔ اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 70.1 ارب ڈالرز ہیں اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔ رواں سال ان کی اتنی زیادہ آمدنی کا راز بہت سادہ ہے اور وہ ہے، اپنے اثاثوں کو فیس بک کے ساتھ منسلک کرنا، جو اس سال کے دوران منافع کمانے میں کافی زبردست ثابت ہوئی ہے۔

مارک زکربرگ کی تمام تر آمدنی فیس بک کے شیئرز کی بدولت ہیں، یعنی 67.6 ارب ڈالرز ان کے اکاﺅنٹس میں فیس بک اسٹاک کی وجہ سے پہنچے۔ اور اس سال فیس بک کے حصص کی مالیت میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے مارک زکربرگ کی آمدنی کو پاکستانی بجٹ (47 کھرب 50 ارب روپے)کے نصف کے قریب پہنچا دیا ہے۔ خیال رہے کہ مارک زکربرگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جن کی کل مالیت 45 ارب ڈالرز بنتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *