دوبئی میں پاکستانی مرد اورانگریزعورت جنسی تعلقات رکھنے پر گرفتار

Image result for uae police

دبئی:گلف نیوز کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی مرد اور برطانوی خاتون کو بھیانک جرم کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق تین سال قبل خاتون نے فیس بک پر پاکستانی مرد سے دوستی کی ۔ 2016 میں یہ خاتون ایک ہفتہ کے لیے دبئی آ کر اس شخص کے ساتھ ہوٹل میں مقیم رہیں۔ مرد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خاتون کو دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پک کیا اورشارجہ کے ایک فلیٹ میں لے گیا جہاں ایک پاکستانی مولوی نے زبانی ان کا نکاح کروا دیا۔ دوسری طرف خاتون کا دعوی ہے کہ اسکی کوئی شادی نہیں ہوئی۔جب پاکستانی شہری کو پتہ لگا کہ خاتون کسی دوسرے مرد سے شادی کرنے والی ہے تو اس نے خاتون کو دھمکانا شروع کیا۔ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ جب اس نے پاکستانی شہری سے تعلقات ختم کرنے کی بات کی تو وہ مشتعل ہو گیا اور اپنے سابقہ تعلقات کی کہانی عام کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ اس پاکستانی شہری نے خاتون کے ہونے والے سسرال میں بھی رابطہ کر کے بتایا کہ یہ خاتون اس کی بیوی ہے اور دعویٰ کیا کہ اس کے پاس تحریری ثبوت ہے۔ قتل کی دھمکیاں ملنے پرخاتون اپنے والد کے ساتھ دبئی آئی اور پاکستانی شہری کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ یہ جوڑا بغیر شادی کیے جنسی تعلقات میں ملوث رہا۔ اس انکشاف کے بعد متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق غیر شادی شدہ ہوتے ہوئے جنسی تعلقات قائم کرنے کے جرم میں دونوں مرد و عورت کو جیل بھیج دیا گیا۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق اب یہ جوڑا عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتا ہے جس میں شادی کے تحریری ثبوت پیش کیے جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *