عمران خان سو فیصد سیاست سے فارغ ہوجائیں گے، جاوید ہاشمی

javed hashmi

ملتان (سپیشل رپورٹر+ این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم سید جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چودھری نثار منجھے ہوئے اور محنتی سیاستدان ہیں، میرا مشورہ ہے کہ وہ پارٹی نہ چھوڑیں۔ چودھری نثار اندر کے اور میں پارٹی کے باہر کا آدمی ہوں۔ عمران کو دھرنوں اور میاں نوازشریف کو دولت ملک سے باہر رکھنے سے ہمیشہ روکتا رہا۔ ملک میں مائنس ون کی بجائے مجھے تو مائنس فور ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی پی کے رہنما خواجہ رضوان عالم کی والدہ کی رسم قل کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے میرا ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے۔ اگرچہ طرز سیاست پر کچھ اختلاف ہو بھی سہی تب بھی احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میاں نوازشریف کو ہمیشہ یہی کہا کہ بیرون ملک دولت نہ رکھیں۔ اسی طرح عمران خان کو بھی یہی مشورہ دیا کہ وہ دھرنا نہ دیں۔ چودھری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے‘ وزیر داخلہ کو پارٹی نہیں‘ وزارت چھوڑنی چاہئے۔ عمران خان کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں‘ پانامہ معاملہ ففٹی ففٹی‘ مگرعمران خان تو سو فیصد سیاست سے فارغ ہوجائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *