اس تصویر کو پوسٹ کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کیوں کی؟

میڈرڈ -اسپین میں ایک لڑکی کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ میلانیہ کیپٹن نامی یہ لڑکی پرندوں کا شکار کرتی تھی۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر میں اسے دو بندوقوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، ہاتھ میں اس نے شکار کیا ہوا پرندہ اٹھا رکھا ہوتا ہے جبکہ پوائنٹر کتا اس کے پاس بیٹھا ہوتا ہے۔ یہ تصویر منظرعام پر آتے ہی جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کی طرف سے اسے آن لائن دھمکیاں دی جانے لگیں جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق میلانیہ نے خودکشی سے قبل اپنے دوستوں کے نام ایک خط لکھا جس میں اس نے انہیں خداحافظ کہا ہے۔ خط کے مندرجات سامنے نہیں آ سکے تاہم اس کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ ”میلانیہ کی اس حرکت کی وجہ ان کارکنوں کی طرف سے ہراساں کیا جانا نہیں تھا بلکہ اس کی ذہنی حالت ایسی تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایا۔“ تاہم اس کے فیس بک پیج پر اب بھی جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد ایسے کمنٹس دے رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی موت کی وجہ یہی لوگ تھے۔ یہ کارکن اس کی موت کی خبر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک کارکن نے اس کے پیج پر کمنٹ کیا ہے کہ ”تم معصوم جانوروں کو مارتی تھی۔ خودکشی کرکے تم نے انسانیت پر احسان کیا ہے۔ بائے بائے :-“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *