تحریک طالبان پاکستان نے لاہور خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، خودکش حملہ آور کی تصویر جاری

3

لاہور ۔ فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی ہے، حملہ آور کی عمر16سے18سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ لاہور دھماکے میں ملوث خو د کش حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کا نام فدا حسین سواتی ہے اور اس کی عمر 16سے18سال ہے جبکہ خود کش حملہ آور نے حملے کے دوران10سے12کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے میں تاحال26افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ57کے قریب زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں

کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں آج ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے،جبکہ مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی ہے، خود کش حملہ آور کی عمر16سے18سال تھی جبکہ دھماکے میں10سے12کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس وقت تک لاہور میں ہونے والے دھماکے میں 26افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 57افراد زخمی ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *