ایچ ای سی نے ان 4 یونیورسٹیز میں طالبعلموں کو داخلہ لینے سے منع کردیا!

Image result for ‫ایچ ای سی‬‎

لاہور-ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں طلبہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں میں ہرگز داخلہ نہ لیں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے منظور شدہ نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے الخیر یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر، گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور، ایمپریل کالج آف بزنس سٹڈیز لاہور اور پرسٹن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کراچی پر پابندی عائد کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان تعیلمی اداروں میں ہرگز داخلہ نہ لیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعلیمی اداروں میں انتہائی بدانتظامی اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جس کے پیش نظر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مذکورہ تمام تعلیمی اداروں میں ہر سطح کے ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔لہذا والدین، طلبہ اور واام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں میں ہرگز داخلہ نہ لیں کیونکہ ان کی ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *