کراچی پولیس نے 3 طالبان دہشت گرد پار دیے!

ہلاک ہونے والوں میں ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر ملا اکبر بھی شامل ہے، راؤ انوار۔ فوٹو: فائل

کراچی -ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعویٰ کیا ہے کہ سچل ٹاؤن میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سوات کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ کراچی میں ابو الاصفحانی روڈ پر  ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد حساس اداروں نے ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی جس پر سچل ٹاؤن کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر ملا اکبر سواتی دیگر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی ہے اور دہشت گرد تخریب کلاری کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے مکان میں جمع ہوئے تھے۔ راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا جس کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *