غریدہ فاروقی کے خلاف چینل کا بڑا ایکشن

gharee

لاہور: معروف اینکر غریدہ فاروقی کو ایکسپریس نیوز نے نوکری سے نکال دیا ہے- نجی ویب سائٹ کے مطابق غریدہ فاروقی کے حوالے سے کام کرنے والی بچی کو حبس بے جا میں رکھنے کی خبر اور آڈیو وائرل ہونے کے بعد چینل انتظامیہ نے فوری طور پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو نوکری سے فارغ کر دیاہے-

یہ بھی پڑھیں، غریدہ فاروقی نے کام کرنے والی بچی کو یرغمال بنا لیا

یاد رہے کہ غریدہ فاروقی مختلف چینلز میں نیوز کاسٹر رہ چکی ہیں اور آج کل وہ ایکسپریس نیوز پر "جی فار غریدہ" کے نام سے ٹاک شو کر رہی تھیں- غریدہ فاروقی کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے سٹاف کو بھی ان سے بے شمار شکایتیں تھیں، غریدہ کا رویہ اپنے جونئیرز کے ساتھ بہت آمرانہ تھا اور وہ کھڑے کھڑے کسی کی بھی انسلٹ کر دیتی تھیں-غریدہ فاروقی نچلے عملے کے ساتھ نہایت ہتک آمیز سلوک کرتی تھیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *