چوہدری نثار کی بڑی صاحبزادی نے برطانوی یونیورسٹی سے لا میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کر لی

ch

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )زیر داخلہ کے خاندان کے لیے بڑی خوشخبر ی ، چوہدری نثار کی بڑی صاحبزادی منا ہل نے برطانوی یونیورسٹی سے لا میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی ـصاحبزادی مناہل نے برطانوی یونیورسٹی سے لاءمیں گریجویشن کی ڈگری مکمل کی ہے اور انہیں 29تاریخ کو یونیورسٹی سےباقاعدہ طور پر فارغ التحصیل قرار دے دیا جائے گا۔چوہدری نثار بھی اپنی صاحبزادی مناہل کی گریجویشن کی تقریب میں مدعو ہیں تاہم وہ کمر درد کے باعث سفر نہیں کر سکتے اس لئے امکان ہے کہ وہ یونیورسٹی کی تقریب میں شرکتنہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار کی ایک اور صاحبزادی نتاشہ نثار بھی ہیں جو پاکستانی وویمن باسکٹ بال ٹیم کا اہم حصہ ہیں، انہوں نے ٹیم میں سلیکشن کیلئے بغیر سفارش حصہ لیا اور ٹیم کیلئے منتخب کر لی گئی تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *