خواجہ سعد رفیق نے آئل ٹینکروں کی ہڑتال کا شاندار حل نکال لیا

Related image
لاہور- آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے پیدا ہونے والے بحران کا حل خواجہ سعد رفیق نے پیش کردیا ہے، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کرکے پٹرول کی نقل و حمل کے لئے ریلوے کی خدمات پیش کر دیں-خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ایس او حکام ریلوسے سے رابطہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہم ہڑتالی کلچر کی حمایت نہیں کر سکتے، ہمیں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے پیدا ہونے والے صورتحال پر تشویش ہے لہذا ہم قوم کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں-خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ملک کے چاروں صوبوں میں ریلوے لائن کے ساتھ پٹرول کی فوری سپلائی شروع کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، ریلوے کے پاس اضافی انجن بھی ہیں اور رولنگ سٹاک بھی-انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نہایت مناسب چارجز پر یہ خدمت سرانجام دینے کے لیے تیار ہے اور ہماری انتظامیہ اور کارکن بھی اس مشکل صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں -

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *