ریڈ فاؤنڈیشن کالج پلندری کی طالبہ کا اعزاز

mattric

ریڈ فاؤنڈیشن کالج پلندری ضلع سدہنوتی کا ایک مثالی ادارہ ہے جس نے میٹرک کے امتحان میں ضلع سدہنوتی کا نام فخر سے بلند کیا اور بورڈ میں بیسویں پوزیشن حاصل کی مجموعی طور پرکالج کا رزلٹ 100فیصد رہا جس میں اسما عزیز نے1100میں سے 1057نمبرات لے کر بورڈ میں بیسویں پویشن حاصل کی۔ نمایاں نمبرات کے ساتھ مریم 1052، ابتسم 1052، انم 1038، روباب 1036، جویریہ 1034، خانسہ 1034، لائبہ 1029، ایمن 1029، میمونہ 1025، ارسہ 1024، مقدس 1024، روباب 1003، فریال 988، نائلہ 980، خوشبخت 950، سادیہ 949، انسہ 941، صدف 938، نیلوفر 916، نایاب 911نمایاں رہیں ۔ کالج کا مجموعی رزلٹ 100فیصد رہا ۔ جس میں چالیس طالبات شامل امتحان رہیں اور چالیس ہی پاس ہوئیں۔ A+گریڈ لینے والی 22طالبات ہیں۔ Aگریڈ لینے والی 13۔ Bگریڈ لینے والی 4جبکہ Cگریڈ لینے والی 1طالبہ ہے۔ اس سے قبل بھی ریڈ فاؤنڈیشن کالج شاندار رزلٹ دیتا رہا ہے۔ جس میں بچیاں بورڈ میں پوزیشن لیتی رہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *