پنجاب میں ایسی شاندار سروس شروع ہونے والی ہے کہ آپ دنگ رہ جائیں گے!

Image result for ‫وزیراعلی پنجاب‬‎

لاہور-پنجاب حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 900موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ریسکیو 1122کی جانب سے رجسٹریشن کی منظوری کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تناظر میں 900موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کےلیے رجسٹرڈ کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پہلے ہی اس منصوبے کی منظوری دے چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں نئی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلیے ریسکیو 1122نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو پروپوذل بھیج رکھا تھا جس پر آج محکمہ ایکسائز نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے اندر 900موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن مکمل کر لی جائے گی اور ساتھ ہی نمبر پلیٹس بھی فراہم کر دی جائیں گی۔ اس منفرد موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کے ذریعے پنجاب بھر کے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ سروس کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو گی۔
واضح رہے صحت کے شعبہ میں یہ پنجاب حکومت کا ایک منفرد منصوبہ ہے۔ چند روز قبل ہی پنجاب میں ماں ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کیا گیا جس کا مقصد حاملہ ماوﺅں کو جلد از جلد طبی امداد فراہم کرنا اور قریبی اسپتال منتقل کرنا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *