وزیراعظم کی مالدیپ کی یوم آزادی تقریب میں شرکت!

Maldives Mae Youm Azadi Ki Taqreeb Pm Nawaz Ki Shirkat

وزیراعظم نواز شریف نے مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔  وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ مالدیپ کے صدر کی خصوصی دعوت پران دنوں مالدیپ میں ہیں۔ وزیر اعظم مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم پہنچے تو مالدیپ کے صدر اور ان کی اہلیہ نے ان کا پر تپاق استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں سے کیا گیاجبکہ نیشنل ڈیفنس فورس کے دستے نے دونوں رہنماوں کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے لیے اردو اور مقامی زبان میں تیار کیا گیا خصوصی گیت پیش کیا گیااور بچوں نے بھی رنگا رنگ پرفامنس پیش کیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *