خوبصورت جواب

19-1

ایک شخص نے ایک عالم سے سوال پوچھا!
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں یا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا مقصد عالم کو تنگ کرنا تھا اور فرقہ ورانہ سوچ کا وار تھا-
جن کواللہ نے علم دیا ہو انہیں بصیرت اور ذہانت بھی عطا کی ہوتی ہے کیسا خوبصورت جواب دیا گیا خود ملاحظہ فرمائیں!
فرمایا:
اگر تو دیکھیں بیٹی کی حیثیت سے تو فاطمہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں کیوں کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیٹی ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اور عائشہ رضی اللہ عنہا بیٹی ہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی......اب ایک صحابی کی بیٹی نبی کی بیٹی سے افضل تو نہیں ہو سکتیں-
اور......
اگر دیکھیں بیوی کی حیثیت سے تو عائشہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں......حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیوی ہیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اور فاطمہ رضی اللہ عنہا بیوی ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی.......ایک صحابی کی بیوی ایک نبی کی بیوی سے افضل تو نہیں ہوسکتیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *