ق لیگ کے راجہ بشارت نے اپنی اہلیہ نے طلاق دینے کے باوجود گھر میں رکھا ہوا ہے، پہلی بیوی کا الزام

ye

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راجہ بشارت نے پری گل آغاکو طلاق دینے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اپنے گھر رکھا ہوا ہے، سپریم کورٹ خلاف شریعت اقدام کا نوٹس لے ورنہ ملک میں یہ کلچر پروان چڑھ جائیگا، سابق وزیر بلدیات پنجاب کی پہلی اہلیہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیل راجہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر بلدیات پنجاب اورق لیگ کے اہم رہنما راجہ بشارت کی پہلی اہلیہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیل راجہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کی مرکزی قیادت نے نہ جانے کیوں راجہ بشارت کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے جنہوں نے پری گل آغا کو طلاق دینے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اپنے گھر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداروں نے اس بات کا نوٹس نہ لیا تو ملک بھر میں یہ کلچرپروان چڑھ جائے گا۔ انہوں نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راجہ گینگ پہلے شادی شدہ خواتین کے گھر برباد کرکے ان کے جائیداد ہڑپ کرتا ہے پھر جان چھڑانے کیلئے خاتین سے شادی سے مکرنا اور ان کی کردار کشی کرنا وتیرہ بن چکا ہے۔بشارت راجہ کو مناظرے کا چیلنج کرتی ہوں اگر اس میں اخلاقی جرا¿ت ہے تو وہ میڈیا کے سامنے آئے جس نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پہلے میرے اڑھائی کروڑ کا قیمتی زیور اور 22 لاکھ روپے کی ہنڈا گاڑی ہتھیالی اگر ایک ہفتہ کے اندر بشارت راجہ نے طلاق یافتہ عورت کو گھر سے نہ نکالا تو وہ سول سوسائٹی، ساجی تنظیموں کے ہمراہ ان کے آبائی گھر دھمیال کے سامنے دھرنادوں گی۔اگر اس میں اخلاقی جرا¿ت ہے تو وہ میڈیا کے سامنے آئے جس نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پہلے میرے اڑھائی کروڑ کا قیمتی زیور اور 22 لاکھ روپے کی ہنڈا گاڑی ہتھیالی اگر ایک ہفتہ کے اندر بشارت راجہ نے طلاق یافتہ عورت کو گھر سے نہ نکالا تو وہ سول سوسائٹی، ساجی تنظیموں کے ہمراہ ان کے آبائی گھر دھمیال کے سامنے دھرنادوں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *