ارجینٹینا میں خوفناک شکل والے بکرے کے بچے کی پیدائش!

وسطی ارجنٹینا کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والی بکری کا چہرہ: فوٹو: فائل

ارجنٹینا -ارجیٹینا کے ایک گاؤں میں کسان کی بکری نے اس قدر خوفناک چہرے والے بچے کو جنم دیا کہ مقامی آبادی نے دہشت زدہ ہو کر پولیس کو طلب کر لیا۔ ارجنٹینا  کے صوبے سان لوئس میں پیش آیا جو ملک کے وسط میں واقع ہے اور یہاں گلیڈیز اوائیڈو نامی کسان نے کئی بکریاں پال رکھی ہیں، ان میں سے ایک بکری نے مردہ بچے کو جنم دیا لیکن اس کی آنکھیں بہت خوفناک اور عجیت وغریب تھیں۔

یہ خبر فوری طور پر پورے گاؤں میں پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد بکری کو دیکھنے کے لیے آنے لگے۔ یہ بچہ ہر طرح سے نارمل تھا لیکن اس کا چہرہ خوفزدہ کرنے والا اور عجیب تھا۔ مقامی لوگوں نے خوفزدہ ہو کر پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع دی جو فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تو لوگوں نے اس پر مختلف قسم کی رائے کا اظہار کیا، کسی نے اسے قدرت کا نظام کہا تو کسی نے بکری کے بچے کو خطرے کی علامت سمجھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *