پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں ایسا سوال کہ قہقہے بکھر گئے!

اسلام آباد -پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن سینیٹر چوہدری تنویر کے دلچسپ سوال پر کمیٹی میں قہقہے ، سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ دنیا کے ممالک 10 جی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، ہم کب تک 4 جی پر رہیں گے، پی ٹی اے حکام نے جواب دیا کہ دنیا میں 10 جی ٹیکنالوجی کہیں زیر استعمال نہیں۔ ابھی چند ممالک میں 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے،چوہدری تنویر نے کہا کہ آپ کو معلوم نہیں ہے تو انٹرنیٹ پر سرچ کر کے دیکھ لیں۔ چوہدری تنویر اپنی بات پر بضد رہے ، کمیٹی ارکان ازراہ تفنن بار بار 10جی کے حوالے سے استفسار کرتے رہے ۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلا س پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *