جیف بیزوس نے بل گیٹس سے بڑا اعزاز چھین لیا!

Image result for ‫بل گیٹس‬‎

 واشنگٹن -امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخصہونے کا اعزاز چھن گیا۔ امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار برس سے مسلسل دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو آن لائن مارکیٹنگ کمپنی ’’ایمازون‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس نے اس اعزاز سے محروم کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایمازونکے شیئرز کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 90.9 اربڈالر تک جا پہنچی اور انہوں نے بل گیٹس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس وقت بل گیٹس کے کل اثاثوں کی مالیت 90.7 ارب ڈالر ہے۔ تین ماہ قبل ہی جیف بیزوس نے وارین بفٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ان کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں برس جیف بیزوس کے اثاثوں میں 10.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بل گیٹس اپنی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی سرگرمیوں پر خرچ نہ کرتے تو جیف میزوس کبھی دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل نہ کر پاتے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *