"را" کے پاکستان میں خوفناک منصوبے بے نقاب!

اسلام آباد -ٹی ٹی پی اور را کی جانب سے پاکستان میں حملوں کا منصوبہ بے نقاب، مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی طے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع ورگان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرز اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر مولوی فضل اللہ ،مولوی اختر محمد، مولوی خلیل،عبداللہ وزیرستانی و دیگر جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے تین کمانڈرز شریک تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں بڑے اہداف کو نشانہ بنایا جائیگا۔ ان حملوں میں مختلف شخصیات کا اغواء وقتل بھی شامل ہیں۔کارروائیوں کے لیے راکی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کو ایک ملین ڈالر کا فنڈ بھی فراہم کیا جائیگا۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں خفیہ ادارے کے اہم افسران کو بھی نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو دن پہلے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے دھماکے میں 26افراد شہید ہوگئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *