سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان

11

کراچی ۔ سیاسی ہلچل کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے، کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان رہا، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ کی بلند ترین سطح 52 ہزار 876 پوائنٹس کو چھونے والی پاکستان سٹاک ایکس چینج ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے باعث مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان رہا، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 963 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 44 ہزار 952 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 224 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *