اگلا وزیراعظم کون ہوگا ، سینئر صحافی کا انکشاف !

3

اسلام آباد ۔ سینئر صحافی اور نواز شریف کے قریبی ساتھی صالح ظفر کا کہنا ہے کہ نا اہلی کے بعد اب اگلا وزیر اعظم مسٹر کی بجائے میڈم ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے صالح ظافر نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اگلے دو سے تین گھنٹے تک اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے نام لیے بغیر مریم نوازکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلا وزیر اعظم مسٹر کی بجائے میڈم ہو سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پروگرام میں بڑے بڑے تجزیہ کار بیٹھے ہیں اور وہ بھی پہلے ایک خاتون کا نام لے چکے ہیں اور میں بھی اسی خاتون کے بارے میں کہہ رہا ہوں ۔ واضح رہے کہ  اسی پروگرام میں سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا تھا کہ اگلا وزیر اعظم شہباز شریف یا مریم نواز ہو سکتے ہیں، اور صالح ظافر نے ان کی اس بات کی تائید کردی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *