پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کے بارے میں ایسی خبر آ گئی ، پڑھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا !

31

اسلام آباد ۔ پاناما کیس میں نااہل ہونے والے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیر اعظم ہاﺅس میں بیٹھے اپنے والد کی تازہ تصاویر شیئر کر دیں جس میں وہ پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چند گھنٹے قبل سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے نوازشریف تاحال وزیر اعظم ہاﺅس میں موجود ہیں جو نئے وزیر اعظم کے نام کیلئے پارٹی رہنماﺅں کیساتھ مشاورت میں مصروف ہیں ۔نوازشریف کے ہمراہ اہم اتحادی مولانا فضل الرحمن،راجہ ظفر الحق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار ،چودھری نثار علی خان ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنما موجود ہیں ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”کیوں غم میں ہیں؟ آپ کے لیڈر نے پہلی بار ٹرائل کا سامنا نہیں کیا اور نہ ہی انہیں پہلی بار گھر بھیجا گیا ہے۔اس طرح کے ہر عمل نے انہیں مزید مضبوط کیا جس کی گواہی تاریخ دیتی ہے۔مریم نواز نےلکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز متحد اور پرعزم ہے اور اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ آج کا دن 2018ءکے انتخابات میں نوازشریف کی فتح کی راہ ہموار کریگا جنہیں انشاءاللہ روکا نہیں جا سکے گا ۔”روک سکتے ہو تو روک لو“۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے مگر انشاءاللہ وہ زیادہ قوت اور سپورٹ کے ساتھ واپس آئیں گے ۔ مسلم لیگ نواز مضبوط رہے گی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *