نواز شریف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا!

مجھے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کس کو بنایا جائے،نوازشریف - فوٹو: فائل

اسلام آباد -نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی کا رکن بناکر قائد ایوان منتخب کرایا جائے۔ ذرائع کے مطابق پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف کا اپنے رفقا سے مشاورتی عمل  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ہمیں اب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہوگا لیکن مجھے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کس کو بنایا جائے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے  نااہل ہوگئے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *