چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے استعفے کی افواہیں

absar

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بعد ایک اور اہم ترین شخصیت کی نااہلی، حکومت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور وزیر خزانہ و قریبی ساتھی اسحاق ڈار کی نااہلی کے بعد نواز شریف کےایک اور قریبی ساتھی بھی استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عدالت کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے پر چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاہم جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایسی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ لوگ ٹیبل سٹوریاں بنا کر صحافت کو بدنام کر رہے ہیں-

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے استعفے کی افواہیں” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *