میں فارغ وقت میں فحش فلمیں دیکھتی ہوں، مصری اداکارہ کے بیان نے لوگوں میں غم و غصے کی لہردوڑا دی

میں خالی اوقات میں فحش فلمیں دیکھتی ہوں:مصری اداکارہ

 مصر کی ایک 44سالہ اداکارہ نے تو جاتی شہرت کو سنبھالا دینے کے لیے فحش فلمیں دیکھنے کی ہی حمایت کر دی۔
انتصار نامی یہ اداکارہ اس وقت ایک ٹی وی شو کی معاون میزبان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
شو کے دوران اداکارہ نے فحش فلموں کی حمایت میں انوکھی منطق پیش کر دی۔اس نے غیرشادی شدہ مردوخواتین کو ایسی فلمیں دیکھنے پر اکساتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شادی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اور وہ زناسے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اپنی جنسی تسکین کے لیے فحش فلمیں دیکھا کریں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ فلمیں مردوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں، خاص طور پر ان مردوں کے لیے جنہیں شادی سے قبل جنسی تعلق کا کوئی تجربہ نہیں ہوتا۔
انتصار نے دوران پروگرام اعتراف کیا کہ وہ بھی ایسی فلمیں دیکھتی رہی ہے۔اس نے کہا کہ فحش فلمیں دکھانے والی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ اس سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں بھی کمی آئے گی۔اداکارہ کے ان تاثرات کی وجہ سے انہیں مصر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ چند سالوں سے مصر میں خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر حکومت ان جرائم کی سزائیں سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *