نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہونے سے خوف وہراس!

Image result for ‫سہاگ رات‬‎

چارسدہ -شبقدر میں شادی کی سہاگ رات کمرے سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہونے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے نواحی گاؤں میاں کلے میں شادی کی رات میاں بیوی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ شادی کے بعد دلہا آصف اور دلہن خوش و خرم اپنی خواب گاہ میں داخل ہوئے لیکن صبح سویرے کمرے میں یہ نوبیاہتا جوڑا مردہ پایا گیا۔ سروکلے پولیس نے دولہا آصف اور دلہن کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں۔ ابتدائی معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ دونوں لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *