مسلم لیگی رہنماؤں کا نوازشریف کے اشارے پر مستعفی ہونے کا اعلان!

Image result for ‫نواز شریف‬‎

اسلام آباد -سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور قومی اسمبلی کے اراکین نے نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بس ایک اشا رہ کریں تو قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شریک پارٹی ارکان نے نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دے دیں گے لیکن آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، آپ اگر اشارہ دیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *