ایران کا پاکستان پر حملہ، 4 افراد جاں بحق!

pakistan levies

کوئٹہ -صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور میں ایرانی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ پنجگور میں انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے فون پر ذرائع کو بتایا کہ یہ واقع ایران کی سرحد کے قریب چیدگی کی علاقے میں پیش آیا۔ سینیئر افسر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے پاکستانی شہری ہیں۔

سینیئر اہلکار کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اپنے مال مویشی کے ساتھ اس علاقے سے گزر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے مبینہ طور پر ایرانی فورسز نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان میں سے چار افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سینیئر افسر کے مطابق تمام افراد گولی لگنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ رابطے میں مشکلات کے باعث اس واقعے کے حوالے سے ایرانی حکام کا موقف معلوم نہیں کیا جاسکا۔ سرکاری حکام کے مطابق پنجگور میں پہلے بھی ایران کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ پاکستانی حکام نے سرحدی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پنجگور ہی کے علاقے میں ایک ایرانی ڈرون کو بھی مار گرایا تھا۔ بلوچستان میں پانچ اضلاع کی طویل سرحد ایران کے ساتھ لگتی ہے۔ ایران کے ساتھ جو اضلاع سرحد پر واقع ہیں ان میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر بھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق پنجگور کے علاوہ دیگر اضلاع کی حدود میں بھی ایران کی جانب سے فائر کیئے جانے والے گولے گرتے رہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *