فخر ہے کہ میری نااہلی کرپشن پر نہیں ہوئی، نواز شریف

nawaz sharif

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو پتا چل رہا ہے کہ میری نااہلی کیوں ہوئی- انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری نااہلی کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی - نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو واپس کس سمت میں لے جایا جارہا ہے، انہوں نے پارلیمانی لیڈروں سے کہا کہ آپ کو بھی فخر ہونا چاہیے کہ آپ کی پارتی کے سربراہ کا دامن صاف ہے- انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں تنخواہ کیوں نہیں لی اور ڈکلیئر کیوں نہیں کی، تنخواہ لی ہی نہیں تو ڈکلیئر کیا کرتا، یہاں تو جیبیں بھری ہوئی ہیں اور کوئی کچھ نہیں کہتا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *