وزیراعظم کو نکالنے کا سلسلہ جاری رہا توملک کسی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے، نوازشریف

Image result for ‫نواز شریف‬‎

 اسلام آباد -سابق وزیراعظم  نواز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی حکومتیں گرائی گئیں لیکن عوام نے ان طریقوں کو مسترد کردیا جب کہ وزیراعظم کو نکالنے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا توملک کسی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔ نوازشریف نے مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ماضی میں بھی (ن) لیگ کی حکومتیں مختلف طریقوں سے گرائی گئیں لیکن عوام نے ہمیشہ ان طریقوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ یہ کیا ہورہا ہے، اگر آپ کی فہم و فہراست تسلیم کرتی ہے تو میں مجرم ہوں، یہاں لوگوں کی جیبیں بھری ہوئی ہیں لیکن وہ ڈکلیئر نہیں کرتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک نظریاتی انسان ہیں اور انہوں نے کبھی نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا،میں نے خلوص دل اور عزم سے ملک کی خدمت کی، میرا ضمیر صاف ہے، تین نسلوں کے احتساب سے ملا کیا؟ ایک اقامہ جو آمدن کا ذریعہ نہیں ہے، جو ذریعہ آمدن نہیں اسے ڈکلیئر کیسے کرتا، ہر آمدن اور اثاثے کو ڈکلیئر کیا ہے، اپنے ہراثاثے پر ٹیکس دیتا ہوں، ملک کو واپس کس سمت میں لے جایا جارہا ہے؟

نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا یہ پہیہ رکنا نہیں چاہیے، فیصلے پر اختلاف کرنا میرا حق ہے، ایک دوسرے کو گریبان سے پکڑ کر جیلوں میں بھیج کر ملک نہیں چلائے جا سکتے، خیبرپختونخوا میں حکومت بنا سکتے تھے لیکن دوسروں کو موقع کیا، جائیں جاکر دیکھیں بلوچستان بدل رہا ہے، پہلا دھرنا، دوسرا دھرنا اور پھر پاناما کے باوجود اندھیرے چھٹ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا تھا  جب کہ ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *