عمران خان نے اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کی نامزدگی کے لئے ایسا نام پیش کر دیا کہ آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی !

111

اسلام آباد۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپوزیشن کی طر ف سے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیدیا۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کی نامزدگی کے لئے شیخ رشید کا نام اپوزیشن کی جانب اپنے نام دیا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے لئے ہم نے اپوزیشن سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور پوری قوت سے شیخ رشید کو منتخب کر انے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو تاکہ ہم کرپٹ مافیا کو کسی طر ح بھی اقتدار پر قابض نہ ہونے دیں ۔ ان کا کہناتھا کہ میں جس بھی میدان میں جاتا ہوں میں سمجھتا ہوں میں جیتوں گا،21 سال پہلے 5 سیٹیں جیتیں تب بھی جیتنے کیلئے ہی لڑا تھا،الیکشن جیتنے کیلئے ہی لڑا جاتاہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *