نااہلی کی وجہ پانامہ نہیں

بشکریہ :شکیل ترابی

shakeel turabi

وزیر اعظم پانامہ کیس یا اقامہ کی وجہ سے نہیں بلکہ FZE کی چئیرمین شپ کی تنخواہ ظاہر نہ کرنےکی بِناپر نااہل قرار دئیےگے۔
تو پھر شیخ رشید اور ہم نوا کیوں محو رقص ہیں؟
کیا یہ دھمال بھی وہ "حاجی اللہ دتہ " کی خوشی کےلئے ڈال رہے ہیں؟
شیخ صاحب نے قوالی پڑھتے ہوئے ایک حدیث کا بھی حوالہ دیا جو اُنھوں نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دینے کے لئے بیاں کی۔
شیخ صاحب "ماشاءاللہ " خود روزانہ منہ بھر کے جھوٹ بولتے ہیں۔
ابھی تو چند دن قبل ہی اپنی کہی بات سے وہ مُکر گےاور اُن کے جھوٹ بولنے کے بعد شازیب نے وڈیو کلِپ چلا دیا جس میں شیخ صاحب نے فرمایا تھا کہ JIT پر اعتماد نہیں یہ تو جاتی عمرہ انویسٹگیشن اتھارٹی ہے۔

نواز شریف بددیانت ہونگےاُن کو اِس کی سزا ملنی چائیے مگر اصل قِصہ تو کچھ اور ہے۔ یہ سلسلہ ایوب سے مشرف تک جاری رہا۔

غیرممکن ہےکہ حالات کی گُتھی سُلجے
اہلِ دانش نےبہت سوچ کےاُلجھائی ہے

اب اللہ دتہ نے یہ کام ججوں سے کروادیا۔
شیخ اور ہم نوا کہتےہیں کہ یہ "کارنامہ" انھوں نے ججوں کے زریعے انجام دیا۔
کوئی احمق ہی ہوگا جو یہ سمجھتا ہو کہ نواز شریف کو خائن ہونے کی وجہ سےنااہل قرار دیاگیا ہے۔ اللہ دتہ نے واضح اور ننگا وار محض اس لئے کیا کہ "اصل حکمران اللہ دتہ" کے اقتدار کے لئے سِدراہ جو تھااُس کو فارغ کردیاگیا۔
بندر نچانے والے جو یہ سمجھتےہیں کہ نواز شریف اٗن کی وجہ سے فارغ ہوا سے متعلق تو یہ کہا جا سکتاکہ

ملا کو جو ہے ہند میں سجدے کی اجازت
نادان یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد
میرے موقف سے اختلاف ہر ایک کا حق ہے مگر جناب
جب آئین باربار توڑنے کی سزائے موت مشرف کو دی جائےگی۔ زرداری ' ترین۔ عمران ، چوہدری برادران ، ملک ریاض۔ ججز ، جرنیلوں ، نوکر شاہی،صحافیوں اور دیگر بد دیانتوں کو بھی پکڑ کر سزائیں دی جائیں گی تب میں مانوں گا کے یہ "جوڈیشنل کو" نہیں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *