دلوں میں بسنے کے لیے عہدوں کی ضرورت نہیں، مریم نواز شریف

Image result for ‫مریم نواز‬‎

مری -سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پھر محبتوں کا وہی سمند ر،عہدے اہمیت نہیں رکھتے، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ مریم نواز کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ اور نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ مری کی زندہ دل عوام اپنے قائد کے استقبال کے لیے محبتوں کا پیغام لئے امڈ آئے ہیں۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اس کے لئے انہیں عہدوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں نواز شریف گاڑی میں لوگوں کی بڑی تعداد کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں جبکہ سکیورٹی حصار نے عوام کی بڑی تعداد کو آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *