"گو نواز گو " کے بعد پی ٹی آئی کا نیا نعرہ سامنے آ گیا !

4

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120 کے لئے متوقع امیدوارڈاکٹر  یاسمین راشد نے کہاہے کہ’’گو نواز گو‘‘کے بعد ہمارا نیا نعرہ ’’گوشہباز گو‘‘ہے۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہناتھا کہ نواز صاحب تو چلے گئے اب چھوٹے میاں صاحب کی باری آگئی ہے لیکن شہباز شریف کی زیادہ عرصہ گزرنہیں ہوگی کیونکہ ان کے خلاف حدیبیہ کیس کھلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120الیکشن میں عوام ہمارے ساتھ ہے، ہم ووٹوں کی بھاری تعداد سے کامیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ این اے 120کی متوقع امیدواریاسمین راشد نے 2013کے عام انتخابات میں نواز شریف کے خلاف 53ہزارسے زائد ووٹ حاصل کئے تھے اوردوسرے نمبر پر رہی تھیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *