کاجل نے اپنی سب سے بڑی خامی کا اعتراف کر لیا !

3

ممبئی: کاجول کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار اپنے شوہر اجے دیوگن کو اپنی حرکتوں اور بےساختہ رویے کے باعث مشکلات سے دوچار کیا جس کی وجہ سے انہیں اجے سے ڈانٹ بھی کھانی پڑی۔
بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن اور کاجول کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں گزشتہ 18 برس سے ایک ساتھ ہیں دونوں کے درمیان آج تک کبھی لڑائی جھگڑے یا علیحدگی کی خبر میڈیا پر نہیں آئی لیکن اب کاجول نے خود اپنے اور اجے کے رشتے سے متعلق اندرونی باتیں بتاکر مداحوں سمیت میڈیا کو بھی حیران کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کیلیے کیریئر کی قربانی نہیں دی، کاجول
ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے پہلی بار اپنے اور اجے کے ازدواجی رشتے کے درمیان آنے والے اتار چڑھاؤ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ایماندار اور منہ پھٹ خاتون ہوں، اکثر پریس کانفرنس یا تقریبات میں بنا سوچے سمجھے کچھ بھی کہہ دیتی ہوں جب کہ میرے شوہراجے دیوگن مجھ سے بالکل مختلف ہیں اور ہر بات سوچ سمجھ کر کرتے ہیں، اجے میری بےساختگی سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ میں ہربات بنا سوچے سمجھے کہہ دیتی ہوں جس کا خمیازہ اجے کو بھگتنا پڑتا ہے ، میری حرکتوں پر اکثر اجے مجھے ڈانٹتے ہیں اور کہتے ہیں دنیا میں جینا ہے تو سوچ سمجھ کر بولاکرو تمہاری وجہ سے کئی بار میں سنگین حالات سے دوچار ہوا ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول کو شاہ رخ کی بیٹی کے ساتھ میڈیا نمائندوں کے ناروا سلوک پرغصہ آگیا
کاجول نے بیچارگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر نہیں بول سکتی میرے دل میں جو بھی ہوتا ہے کہہ دیتی ہوں لیکن میرا ارادہ غلط نہیں ہوتا جس کی وجہ سے لوگ مجھے جلدی معاف بھی کردیتے ہیں۔
واضح رہے کہ کاجول دوسال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر تامل فلم ’’وی آئی پی 2‘‘ کے ذریعے فلموں میں واپسی کررہی ہیں اس سے قبل وہ 2015 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’دل والے‘‘ میں نظر آئی تھیں فلم باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم ناقدین کی جانب سے فلم کو زیادہ پزیرائی حاصل نہیں ہوئی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *