وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوں گے ؟ حتمی فیصلہ ہو گیا !

images

اسلام آباد ۔ ذرائع کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیاگیا حمزہ شہباز شریف ان کو وزارت کے معاملات میں مدد دیں گےتفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نواز شریف کی جگہ ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔ ان ناموں چوہدری نثار اور رانا ثناء اللہ کا نام بھی شامل تھا تاہم ذرائع کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیاگیا ہے اور حمزہ شہباز شریف ان کو وزارت کے معاملات میں مدد دیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *