چئیرمین نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری کسے سونپی ، تفصیل لنک میں !

4

اسلام آباد ۔ چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آج یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اہم اجلاس میں پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پانامہ کیس سے متعلق تمام ریفرنسز دائر کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری ڈی جی نیب عرفان منگی کے سپرد کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عرفان منگی پانامہ جے آئی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *