پی ٹی آئی کی عدالت سے جعلسازی اور دھوکہ دہی کی بھیانک کوشش کا انکشاف !

images (1)

اسلام آباد ۔ پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار حنیف عباسی نے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے ۔ متفرق درخواست میں وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ریکارڈ جعلی اور خود ساختہ ہے ، ریکارڈ میں خلا کو پُر کرنے کیلئے ڈونرز کی دوبارہ انٹریز دکھائی گئیں ۔
پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں حنیف عباسی کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ، حنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کا ریکارڈ جعلی اور خود ساختہ قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ریکارڈ میں خلا کو پُر کرنے کیلئے ڈونرز کی دوبارہ انٹریز دکھائی گئیں ۔ تحریک انصاف کا پیش کردہ ریکارڈ ایس اے آر اے کی ویب سائٹ سے ملتا نہیں ۔
ایس اے آر اے کے مطابق 2010 سے 2013 تک 20 لاکھ 17 ہزار 750 ڈالرز پاکستان بھیجے گئے ، دستاویزات کے مطابق 19 لاکھ 19 ہزار 131 ڈالرز بھیجے گئے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایس اے آر اے اور پی ٹی آئی ریکارڈ میں 98 ہزار ڈالرز کا فرق ہے ، 2012،13 کے جعلی اکاؤنٹس پیش کر کے عدالت سے جعلسازی اور دھوکہ دہی کی کوشش کی گئی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *