عمران خان کی چوہدری نثار سے مقامی ہوٹل میں اچانک ملاقات!

Image result for ‫عمران خان چوہدری نثار‬‎

اسلام آباد -سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور چوہدری نثار رات کا کھانا کھانے کیلئے مقامی ریسٹورنٹ میں گئے تھے وہاں اچانک اتفاقیہ طور پر دونوں کی ملاقات ہو گئی اور اس دوران دونو ں نے آپس میں کافی لمبی گپ شپ بھی کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے ایک روز قبل چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی اور نوازشریف سے خوب گلے شکوے بھی کیے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح اعلان کیا کہ وہ وزارت اور اسمبلی چھوڑ سکتے ہیں لیکن پارٹی نہیں ،وہ انتہائی سنگین حالات میں کبھی بھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور چٹان کی طرح نوازشریف کے آگے کھڑے رہیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *