عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی

gulalaye

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی ایم این اے اور خاتون رہنما عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے- عائشہ گلالئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں خواتین کی کوئی عزت نہیں اس لیے وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں- تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی، پوچھیں گے کہ انہیں پارٹی سےکیا شکوہ  ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑی ہے تو ایم این اے کی سیٹ سے بھی استعفیٰ دیں- اس سے قبل پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی خبر غلط ہے، تاہم عائشہ گلالئی نے واضح طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *