پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والی اہم ترین شخصیت کا انتقال!

Related image

اسلام آباد -پاکستان جو آج ایٹمی ٹیکنالوجی والا ملک بنا اس میں بہت سے لوگوں کی خدمات ہیں، ایٹم بم کے پرزوں کی خریداری میں مدد فراہم کرنے والے، بلیک پرنس کے نام سے شہرت رکھنے والے ڈرگ لارڈ مل مشتاق اعوان انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلیک پرنس سابق صدر زرداری کے منشیات کیس کے اہم اور مرکزی کردار تھے. ملک مشتاق امریکہ سمیت پورے یورپ میں بلیک پرنس کے نام سے مشہور تھے.70 کی دہائی میں پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں مصروف تھا تو بلیک پرنس نے پاکستان کو مبینہ طور پر ایٹمی پرزوں کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا. اسی حوالے سے بلیک پرنس کو جب ہالینڈ کی پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے سامنے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بارے میں نا زیبا الفاظ کہے گئے تو وہ آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے ہالینڈ کے ایک بڑے پولیس آفیسر کو مکا جڑ دیا تھا، اس واقعے کی شہرت پورے یورپ میں پھیل گئی تھی. بلیک پرنس امریکہ کو انتہائی مطلوب شخصیات میں بھی شامل تھے اور بلیک پرنس جاوید ہاشمی کے بچپن کے دوست تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *