چوہدری نثار کی جگہ کون آ رہے ہیں ، نام سامنے آ گیا !

download

اسلام آباد ۔ شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے اور آج شام پانچ بجے وفاقی کابینہ کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب بھی ملتوی ہو گئی ہے ، اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سمیت کوئی بھی قلمدان سنبھالنے سے انکار کردیا جس کے بعدوزارت داخلہ کیلئے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ کا نام سامنے آرہاہے ۔
ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم وزارت دفاعی پیداوار اور عبدالقادربلوچ وزارت داخلہ کیلئے فیورٹ ہیں ، نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے وزیراعظم نے مری میں آج صبح نوازشریف سے ملاقات بھی کی تاہم تاحال سرکاری طورپر وفاقی کابینہ اراکین کے نام سامنے نہیں لائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے وزارت لینے سے انکار کردیا تاہم مشاورت میں ان کا کردار موجود رہے گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *