پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ایسا اعزاز کہ آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا !

90

لاہور ۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں بی ایس انوائرنمنٹل سائنسز کی طالبات انعم ریاض اوروریدہ سعیدکو یونائیٹڈ سٹیٹس کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کی جانب سے پاکستان کیلئے فنڈ کئے گئے گلوبل انڈر گریجوئیٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت فال 2017اور سپرنگ 2018سمسٹرکیلئے بطور پرنسپل امیدواران منتخب کر لیا گیا ہے ۔

تر جمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمداورطالبہ انعم ریاض نے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طالبات کو مبارک باد دی اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ملک کو ہو نہار طلبہ و طالبات کی ضرور ت ہے اور یونیورسٹی ایسے تمام طالب علموں کی راہنمائی اور مدد کر نے کو تیار ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *