سپریم کورٹ میں عائشہ گلا لئی کی نااہلی کی درخواست دائر!

Image result for ‫عائشہ گلالئی‬‎

لاہور -سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی گئی ہے ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے جبکہ اپنے ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے الزامات پر عائشہ گلالئی آئین کے آرٹیکل 62/63 پر پورا نہیں اترتین اس لیے انہیں تاحیات نا اہل قرار دیا جائے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *