عمران خان نے مجھے کہا اکیلے میں ملو اور ۔۔۔۔۔ عائشہ گلالئی کا انکشاف !

21

کراچی۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے انہیں اکیلے ملنے کیلئے بلایا لیکن وہ ساتھ اپنے والد اور بھائی کو لے کر گئیں تھیں جس کا عمران خان کو غصہ بھی تھا ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ جب عمران خان سے میرے والد نے پوچھا کہ آپ چاہتے کیا ہیں تو آگے سے عمران خان ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے ۔ان کا کہناتھا کہ 2013میں مجھے عمران خان کے بے ہودہ پیغامات آنا شروع ہوئے تھے ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ میں نے ایک جلسے میں عمران خان سے کہا کہ مجھے خطاب کرنے دیں لیکن انہوں نے جلسے میں میرے علاقے کی خاتون کو خطاب کا موقع دیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *